LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

یومِ پاکستان پریڈ منسوخ، صدر مملکت نے سمری کی منظوری دے دی

Web Desk

18 March 2026

اسلام آباد: ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی مرکزی پریڈ اور اس سے متعلقہ تمام تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جاری خلیجی تیل بحران اور حکومت کی جانب سے اختیار کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کیا گیا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، موجودہ حالات میں سادگی اور بچت کو ترجیح دینا ناگزیر ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر دیے جانے والے اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کی جائے گی۔