LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے،

Web Desk

20 November 2026

پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمن نے وزیر خزانہ و چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردہ ایک خط میں ملک کے زرعی اور غذائی تحفظ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر زرعی شعبے کو فوری سپورٹ نہ دی گئی تو پاکستان چینی اور گندم کا مستقل درآمد کنندہ بن سکتا ہے۔ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں سال گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 16 فیصد سے زائد گنے کی پیداوار ہوئی ہے تاہم شوگر ملز مالکان کرشنگ شروع نہیں کر رہے اور نہ ہی کسانوں کو بہتر ریٹ مل رہا ہے، اس لیے ای سی سی پرانے چینی ذخائر برآمد کرنے کی اجازت دے اور حکومت گنے کی کم از کم قیمت 500 روپے فی من مقرر کر کے کین کمشنرز کے ذریعے اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ خواجہ محبوب الرحمن نے مزید کہا کہ ملک میں گندم کے شدید شارٹ فال کے باعث آٹے کی قیمت 7 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ٹی سی پی فلور ملز کو غیر معیاری اور ناقابلِ استعمال گندم فراہم کر رہا ہے، لہٰذا روٹی کی قیمت نیچے لانے کے لیے فلور ملز کو صاف اور درآمدی گندم کی ترسیل تیز کی جائے اور ربیع سیزن کے آغاز کے پیشِ نظر وزیراعظم کے اعلان کردہ 4500 روپے فی من گندم ریٹ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کر کے چیف سیکرٹریز کو عمل درآمد کا پابند بنایا جائے تاکہ ملک گندم کی پیداوار میں دوبارہ خود کفیل ہو سکے۔