پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
Web Desk
2 October 2026
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مدینہ منوّرہ میں بجلی کے ترسیلی اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے سول نظام کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقدس مقامات، وہاں موجود عازمین اور شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایسے حملے فوری اور غیر مشروط طور پر روکے جائیں، جو خطے کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور حرمین شریفین کے تقدس کے دفاع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026