LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

Web Desk

15 December 2025

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سوڈان کے شہر کدوگلی میں ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس برائے ابیئی   کے تحت خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس المناک گھڑی میں جاں بحق اہل کاروں کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہل کار دنیا بھر میں تنازعات کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور امن کے فروغ کے لیے صفِ اول میں کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔