LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

غیر ملکی یا دوہری شہریت ظاہر نہ کرنے والے سول سرونٹس کو ایک ہفتے کی مہلت

Web Desk

3 October 2026

حکومتِ پاکستان نے تمام سرکاری افسران اور ان کے زیرِ کفالت افراد کے لیے غیر ملکی یا دوہری شہریت کا ڈیکلریشن جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی حتمی مہلت جاری کر دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور پولیس سربراہان کو بھیجے گئے آفس میمورنڈم میں خبردار کیا گیا ہے کہ مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے یا غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف شدید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ‘سول سرونٹس (غیر ملکی اور دوہری شہریت کے انکشاف اور ممانعت) رولز 2026’ کے تحت تمام سول سرونٹس کے لیے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے شہریت سٹیٹس، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکیوں سے شادی سے متعلق تفصیلا ظاہر کرنا لازمی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، پولیس سروس آف پاکستان (PSP)، سیکرٹریٹ اور آفس مینجمنٹ گروپس کے متعدد افسران نے یکم ستمبر کی ابتدائی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود تاحال اپنے ڈیکلریشن جمع نہیں کرائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر فارم جمع نہ کرانے کی صورت میں افسران کو ‘مس کنڈکٹ’ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی ملازمت کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہے۔