نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاع کیلئے 2665 ارب روپے رکھنے کی تجویز
Web Desk
8 June 2026
نئے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں دفاع اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی شعبے کے لیے 2665 ارب روپے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 1126 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ حصہ انفراسٹرکچر منصوبوں کو دیا گیا ہے، جن کے لیے 730 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 179 ارب روپے جبکہ سماجی شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 187 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے لیے 45 ارب روپے جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 22 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تعلیمی شعبے میں مجموعی طور پر 77 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز ہے، جن میں وفاقی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبے شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی
26 August 2026
ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی
26 August 2026