LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

رمضان المبارک کا آغاز: ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کے لیے بند، زکوٰۃ کٹوتی کا عمل جاری

Web Desk

19 February 2026

رمضان المبارک کے پہلے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات کے مطابق ملک بھر کے تمام کمرشل بینک عوامی لین دین کے لیے بند ہیں۔ بینکوں میں آج ‘بینک ہالیڈے’ منائی جا رہی ہے، جس کے دوران عملہ صرف زکوٰۃ کی کٹوتی کا سالانہ عمل مکمل کرے گا اور صارفین کے لیے کسی بھی قسم کی مالیاتی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

وزارتِ مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایسے تمام سیونگ اور پی ایل ایس اکاؤنٹس جن میں یہ رقم یا اس سے زائد موجود ہے، ان سے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔ تاہم، کرنٹ اکاؤنٹس اور زکوٰۃ استثنیٰ کا ڈیکلریشن جمع کروانے والے صارفین اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

رمضان المبارک کے لیے بینکوں کے نئے اوقاتِ کار

اسٹیٹ بینک نے ماہِ صیام کے دوران بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

دن بینک کھلنے کا وقت بینک بند ہونے کا وقت
پیر سے جمعرات صبح 09:00 بجے دوپہر 02:00 بجے
جمعہ صبح 09:00 بجے دوپہر 12:30 بجے