LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت

پاکستان بینکنگ سمِٹ 2026ء: ڈیجیٹل بینکنگ اور کیش لیس اکانومی پر فوکس، 14 بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے، پی بی اے کی پریس کانفرنس

Web Desk

4 July 2026

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے زیر اہتمام اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ میں ‘پاکستان بینکنگ سمِٹ 2026ء’ کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم پریس کانفرنس کی صدارت پی بی اے کے جنرل سیکریٹری منیر کمال نے کی، جبکہ اس موقع پر چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود، چیئرمین پاکستان بینکنگ سمِٹ عاطف باجوہ اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے صدر فیصل حسین بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی بی اے منیر کمال نے بتایا کہ رواں سال منعقد ہونے والی بینکنگ سمِٹ میں عالمی سطح کے مالیاتی منظرنامے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس سمِٹ میں امریکہ، بحرین، دبئی، ملائیشیا، سعودی عرب اور بیلجیئم سمیت دنیا بھر سے 14 ممتاز بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سمِٹ کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں بینکنگ کے شعبے میں ہونے والی جدید تبدیلیوں سے سیکھنا اور انہیں پاکستان میں متعارف کرانا ہے۔

منیر کمال نے سمِٹ کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ اس ایونٹ میں زراعت کے شعبے سے لے کر مختلف چھوٹے و بڑے کاروباروں کو قرضے فراہم کرنے کی جدید حکمت عملیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کی ڈیجیٹائزیشن، پیمنٹ سسٹمز کی بہتری اور ملک کو کیش لیس اکانومی (کیش کے بغیر معیشت) کی طرف گامزن کرنے کی حکمت عملیوں پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔