LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

8 October 2026

اسلام آباد میں پاکستان اور بحرین کے مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے تیسرے اجلاس کے اختتام پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سناتور اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اجلاس کے فیصلے نامے اور پروٹوکول پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک نے باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے حکومتی سطح پر ‘جوائنٹ ورکنگ گروپ آن ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ’ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، غذائی تحفظ، تیل، گیس، معدنیات، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم اور افرادی قوت کے شعبوں میں جامع تعاون بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرینی وزیرِ خارجہ نے دوطرفہ تجارتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور باقاعدہ مشاورت کا فریم ورک برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔