LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی، افسران کی تنخواہ میں کتنی کٹوتی ہوگی؟ نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

14 March 2026

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت مزید اقدامات نافذ کرتے ہوئے اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے کٹوتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ رقم وزیر اعظم کفایت شعاری فنڈ دو ہزار چھبیس میں جمع کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے آئندہ دو ماہ تک تمام سرکاری غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری کارپوریشنز، خودمختار اداروں، ضابطہ کار اتھارٹیز اور سرکاری ملکیتی اداروں کے اعلیٰ افسران پر لاگو ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ سے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہ سے 5 فیصد، 10 لاکھ سے 20لاکھ روپے تنخواہ والوں سے 15 فیصد، 20 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تنخواہ والوں سے 25فیصد جبکہ 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں سے 30 فیصد کٹوتی 2 ماہ کے لیے کی جائے گی۔

اسی طرح سرکاری نامزد افراد کو سرکاری اور نجی کمپنیوں کے بورڈ اجلاسوں میں ملنے والی مکمل فیس بھی آئندہ دو ماہ تک وزیر اعظم کفایت شعاری فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

حکومت نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ تئیس مارچ دو ہزار چھبیس کو بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں تقریبات کے بجائے سادہ پرچم کشائی کی جائے۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مشنز کے بجٹ میں چوتھی سہہ ماہی کے لیے بیس فیصد کمی اور افسران کی دو روزہ تنخواہ کی کٹوتی بھی نافذ کی جائے گی۔