LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو انتہائی اہم قرار ،پاکستان

Web Desk

4 January 2026

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور وینزویلا میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان وینزویلا کے موجودہ بحران کے پرامن حل کا حامی ہے اور تمام فریقین سے تحمل، برداشت اور کشیدگی میں کمی کی اپیل کرتا ہے۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بحران کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ناگزیر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر سفارتی سطح پر رابطے میں ہے اور خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کا حامی ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بات چیت اور سفارتی ذرائع ہی مسائل کے پائیدار حل کا راستہ ہیں۔