LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا

آپریشن غضب للحق کے دوران قندھار میں 205 کور کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، سکیورٹی ذرائع

Web Desk

5 March 2026

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت کی گئی ایک مؤثر فضائی کارروائی میں قندھار میں واقع افغان طالبان کے 205 کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بھرپور کارروائی کے دوران نہ صرف ہیڈکوارٹر بلکہ طالبان کے ایک بڑے ایمونیشن ڈپو (اسلحہ خانے) کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کارروائی کے بعد دہشت گرد عناصر کے سپلائی چین اور آپریشنل نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

ذرائع نے مزید واضح کیا کہ ان طاقتور فضائی حملوں کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی لہر کو روکنا ہے۔ ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت پاک فوج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ خطے میں امن و امان کے قیام اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔