LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے سینیٹ کمیٹی نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی تفصیلات طلب کرلیں پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت آزاد کشمیر الیکشن، بلاول شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں: احسن اقبال بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز پر حملہ، روس کا یوکرین پر سخت ردعمل الزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کریں: مریم نواز آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے: بلاول بھٹو ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، مگر مہنگائی بدستور بڑا چیلنج ہے: ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

پاکستان اور کویت کے درمیان پٹرولیم شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

Web Desk

15 December 2025

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے وفد کے ہمراہ کویت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کویت کے وزیرِ تیل طارق سلیمان الرومی سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے سی ای او شیخ نواف الصبا اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کی اعلیٰ قیادت بھی شریک تھے۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے پٹرولیم شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات پر غور کیا اور توانائی کے شعبے میں قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

کویتی وزیرِ تیل نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پٹرولیم شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔