LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ

امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، علاقائی استحکام کیلئے سفارتی کاوشیں نمایاں ہیں،شرکاء

Web Desk

25 April 2026

امریکہ کی معروف تعلیمی درسگاہ کولمبیا یونیورسٹی میں “جیو پالیٹکس میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار” کے موضوع پر ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کلیدی خطاب کیا۔ اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں پاکستان اور امریکہ کے تاریخی تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کی مختلف جہتوں اور بدلتی ہوئی عالمی اسٹریٹجک ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے سہولت کاری کے کردار کا تذکرہ کیا اور اسے علاقائی استحکام اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت عزم کی علامت قرار دیا۔

رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے مخصوص جغرافیائی محل و وقوع اور معاشی ترجیحات پر مبنی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضح کیے۔ انہوں نے مستقبل کے مواقع اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے اختتام پر ایک انٹرایکٹو سیشن بھی ہوا، جس میں طلباء نے علاقائی سلامتی، اقتصادی سفارت کاری اور اسٹریٹجک امور پر سفیرِ پاکستان سے سوالات کیے۔