LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

Web Desk

2 January 2026

پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی قومی ایئر لائن بیمان کو بھی براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے، 30 مارچ تک، پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ اس دوران ایئر لائن منظور شدہ فضائی روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر سکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئر لائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق نورس اٹلانٹک لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔

ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان فضائی روابط مضبوط ہوں گے اور تجارتی و سفری سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔