LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ

Web Desk

16 October 2026

پاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 12 ارب روپے کا میگا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت ملک کے 4 بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس—کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور—پر جدید ترین سیکیورٹی آلات اور عالمی معیار کا فول پروف ٹیکنالوجی نظام نصب کیا جائے گا۔ منصوبے میں مسافروں کی تیز تر اور مؤثر سرچنگ کے لیے جدید ہینڈ بیگیج و ہولڈ بیگیج سی ٹی اسکینرز (CT Scanners)، جدید فل باڈی اسکینرز (Full Body Scanners) اور گاڑیوں و کارگو کی جامع اسکیننگ کے لیے ہائی ٹیک سسٹمز کی خریداری شامل ہے۔

اس کے علاوہ منصوبے کے تحت ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید ترین کمیونیکیشن آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جدت سے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے استحکام کے ساتھ ساتھ مسافروں کی چیکنگ کا وقت بچے گا، ان کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور ایئرپورٹ آپریشنز کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے گی۔