LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع

پاکستان نے’’غضب للحق‘‘ میں بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا: امریکی جریدہ

Web Desk

4 March 2026

پاکستان کا افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب،،بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ۔۔۔معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن غضب للحق میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کردی۔۔لکھا کہ پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔حملے میں بگرام ایئربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگراور 2ویئر ہاوس تباہ ہوگئے۔

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان بھرپور زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،،معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پاکستانی حملے میں بگرام ایئربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر 2ویئر ہاوس تباہ ہوئے جن کی سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کردی، نیویارک ٹائمزنے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے میں افغانستان کے فوجی اہداف پر50سے زائد فضائی حملے کئے ہیں،افغانستان میں فتہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں بارہا پیش کیے جا چکے ہیں۔۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بگرام ایئربیس پر پاکستان کی کامیاب کارروائی نے افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔بگرام ایئربیس کو نشانہ بناکر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا کہ وہ افغانستان میں کہیں بھی کارروائی کرسکتا ہے، پاکستان کی بارہا تنبیہ کے باوجود افغانستان سے مسلسل دہشت گردی جاری ہے جس میں امریکی چھوڑا گیا اسلحہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔۔