پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
Web Desk
3 January 2026
پاک فضائیہ نے قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ’تیمور ویپن سسٹم‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیمور ویپن سسٹم ایک جدید ایئر لانچڈ کروز میزائل ہے، جو 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو نہایت درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل روایتی وارہیڈ لے جانے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید میزائل جدید ترین نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹمز سے لیس ہے اور انتہائی کم بلندی پر پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر انداز میں بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی اعلیٰ درستگی پاکستان فضائیہ کی روایتی دفاعی طاقت اور آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، جس سے ملک کے مجموعی دفاعی ڈھانچے کو مزید تقویت حاصل ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ سے پاکستان کی دفاعی صنعت میں حاصل کی گئی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری واضح ہوتی ہے۔ تجربے کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران کے علاوہ ممتاز سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے، جنہوں نے اس جدید ویپن سسٹم کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنس دانوں، انجینئرز اور پاکستان فضائیہ کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور قومی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایسی کامیابیاں ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے قومی عزم اور بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی ماحول میں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد روایتی دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی عکاس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی مسلسل کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026