اے آئی پالیسی پر عمل درآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
Web Desk
29 October 2026
وفاقی کابینہ کی جانب سے باضابطہ منظوری کے باوجود پاکستان میں قومی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی تاحال عملی مرحلے میں داخل ہونے میں ناکام رہی ہے، جب کہ فنڈز اور مالی وسائل کی شدید کمی کے باعث اے آئی کونسل کا قیام اور بنیادی ڈھانچے بالخصوص ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کا عمل بھی تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کا کہنا ہے کہ اے آئی پالیسی پر باضابطہ عمل درآمد جون 2027 تک شروع ہونے کا قوی امکان ہے، تاہم اس کے لیے مطلوبہ فنڈز کی بروقت فراہمی لازمی شرط ہے۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق، پالیسی کی منظوری کو تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو مجوزہ اے آئی کونسل قائم کی جا سکی ہے اور نہ ہی ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے درکار ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت ہو پائی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک ارب امریکی ڈالر کے تخمینے پر مبنی ‘نیشنل اے آئی ایکو سسٹم ڈیولپمنٹ پروگرام’ بھی مطلوبہ سرمائے کی عدم دستیابی سے براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اے آئی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 400 ملین ڈالر، جبکہ تکنیکی استعداد بڑھانے اور طلبہ کے لیے اسکالرشپس کی مد میں 30 ملین ڈالر درکار ہیں۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر اے آئی کے شعبے میں کام کرنے والے نوجوان اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کرنے کی غرض سے ‘نیشنل اے آئی فنڈ’ کے لیے 200 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز بھی تاحال زیرِ غور ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں دنیا کی 25 بہترین جامعات میں پاکستانی طلبا کیلیے اسکالرشپس کا انتظام بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے کیا جانا ہے، مگر اس کی جامع منصوبہ بندی ابھی تک حتمی شکل اختیار نہیں کر سکی۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ آئی ٹی نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ورلڈ بینک (عالمی بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مطلوبہ مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکیں۔ وزارت کے مطابق فنڈز ملتے ہی جون 2027 تک انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ٹریننگ کے منصوبے شروع کر دیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
30 October 2026
30 رکنی الیکشن ریفارمز کمیٹی کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تحریک انصاف نے مخالفت نہیں کی: طارق فضل چوہدری
30 October 2026
70 سالہ نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوام کو کاکروچ کی طرح ٹریٹ نہ کیا جائے: سلمان اکرم راجہ
30 October 2026
پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز، ماہرینِ نفسیات کی شدید قلت کا انکشاف
30 October 2026
پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، قائدِ حزب اختلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اہم ملاقات
30 October 2026
سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
30 October 2026
پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
30 October 2026
پاکستان مشرقِ وسطیٰ کشیدگی میں قابل تعریف کردار ادا کر رہا ہے: سنگاپور
30 October 2026