LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق آبنائے ہرمز سے امریکی اتحادیوں کی آمدورفت مشکل بنائیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ لنڈی کوتل اور جمرود میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط

پاک افغان کشیدگی :چین متحرک، نمائندہ کابل روانہ

Web Desk

9 March 2026

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 10 دنوں سے جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، یو شیاؤ یونگ، کو کابل بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے اتوار کو افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیرخان متقی سے ملاقات کی۔

افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور خطے میں خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی نمائندے نے افغان حکومت پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ختم کیا جائے، کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

یو شیاؤ یونگ نے کہا کہ چین حالات کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کا یہ دورہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب سرحدی جھڑپیں جاری ہیں اور پاکستان نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ اسلام آباد کے حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ طالبان حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے اقدامات کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔