LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ترجیح، ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی سیاست کی مزید گنجائش نہیں: خالد مقبول صدیقی پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن

افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی

Web Desk

1 November 2026

افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے، تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دشمن کی اس جارحیت کا فوری، بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی سے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق، افغان سرحد کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی۔ پاکستان کی اس منہ توڑ جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر فائرنگ کی پوزیشنوں اور دشمن کی دفاعی چوکیوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اس شدید اور دلیرانہ ردعمل سے گھبرا کر افغان طالبان اپنی چوکیاں اور مورچے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اس سرحدی فائرنگ اور افغان جارحیت کے دوران پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملکی سرحدوں کے دفاع اور وطن کی سلامتی کے لیے ہر وقت پوری طرح تیار ہیں، اور ملک کی بقا کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔