غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کردیا
Web Desk
17 August 2026
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور امریکی امن منصوبے کو اسرائیل کی جانب سے مسترد کیے جانے کے خلاف ایک مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں اسرائیلی موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے پر فوری اور بلا تاخیر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امن کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور منصفانہ و دیرپا امن کے لیے کی جانے والی تمام مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے۔
مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ امن منصوبے میں تاخیر سے علاقے کی صورتحال مزید سنگین اور خوفناک ہو سکتی ہے، جبکہ اس روڈ میپ کو فلسطینیوں نے بھی قبول کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ یہ امن روڈ میپ مصر، قطر، ترکیہ، امریکہ، غزہ کے نمائندوں اور پيس بورڈ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ 8 اسلامی ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
10 October 2026
نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
10 October 2026
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
10 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
10 October 2026
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026