LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا انتونیو گوتریس کا امریکا و ایران میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار امریکا نے اہواز میں کینسر ہسپتال کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، حسین کرمان پور

پاکستان میں مقامی سطح پر 5Gفونز کی تیاری میں اضافہ، رجسٹرڈ ڈیوائسز 38 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

Web Desk

16 July 2026

پاکستان میں جدید ترین فائیو جی (5G) ٹیکنالوجی کے آغاز سے قبل مقامی سطح پر فائیو جی موبائل فونز کی تیاری میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں رجسٹرڈ فائیو جی ڈیوائسز کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی دستاویزات کے مطابق، ملک میں فائیو جی سروسز کے باقاعدہ استعمال کے لیے صارفین کے پاس فائیو جی نیٹ ورک سے مطابقت رکھنے والے ہینڈ سیٹس ہونا لازمی ہوگا، جبکہ بعض موجودہ ڈیوائسز میں اس سروس کو فعال کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی بھی ضرورت پڑے گی۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف اپریل کے مہینے میں ملک کے اندر 1 لاکھ 62 ہزار 40 فائیو جی اسمارٹ فونز مقامی طور پر تیار کیے گئے، جس کے بعد مئی تک مقامی سطح پر تیار ہونے والی فائیو جی ڈیوائسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 326 تک پہنچ چکی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مختلف بین الاقوامی اور مقامی کمپنیاں پاکستان میں فائیو جی ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کر رہی ہیں، اور اس مقامی پیداوار میں اضافے کے باعث اب صارفین کو نسبتاً کم قیمت اور سستے فائیو جی اسمارٹ فونز باآسانی دستیاب ہو سکیں گے۔