LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دی

Web Desk

18 November 2025

راولپنڈی: پاکستان نے ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔ برائن بنیٹ نے 49 اور کپتان سکندر رضا نے ناٹ 34 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ قائم کیا۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندیں قبل از وقت 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ فخر زمان نے 45، صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان علی آغا 1، اور بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹے۔

بولنگ میں محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کی ٹاس کے لیے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا میدان میں اترے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ عام پنڈی کی پچ جیسی نہیں لگ رہی، امید ہے بعد میں بولنگ سے اوسط پر قابو پایا جا سکے گا۔” سکندر رضا نے کہا کہ “ہم سیریز کے لیے واقعی پرجوش ہیں اور وکٹ معمول کے مطابق نظر آ رہی ہے۔”

پاکستانی الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔