پاکستان کی دوسری فتح، سری لنکا 7 وکٹ سے آؤٹ کلاس
Web Desk
22 November 2025
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
جینتھ لیاناگے 41 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، جبکہ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
129 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
صائم ایوب نے 20 جبکہ بابر اعظم نے 16 رنز بنائے، اور پاکستان نے ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست ہوئی تھی، جبکہ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026