روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Web Desk
19 February 2026
امریکی شہر نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کےلیے پاکستان اور امریکاکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نےایم اویوپر دستخط کیے۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف بھی موجود تھے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی تجدید اور ترقی کے لیے پاک امریکا اقتصادی تعاون کا آغاز ہوگیا ہے۔ہوٹل کے آپریشن اورترقی کےلیےجامع فریم ورک طے ہوگیا ہے۔ روزویلٹ ہوٹل منصوبہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات میں نئی پیشرفت کا باعث ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی اپ گریڈیشن پرپاک امریکا شفاف تعاون طے پایا، ایم اویوسےاس منصوبے میں تکنیکی وتجارتی ہم آہنگی ممکن ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026
پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا
6 October 2026