LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

نیو یارک اسمبلی میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے اعزاز میں اہم قرارداد منظور، پاک امریکا اقتصادی تعلقات میں اہم پیشرفت

Web Desk

19 March 2026

امریکی ریاست نیو یارک میں پاک۔امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ریاستی اسمبلی اور سینیٹ نے پاکستانی۔امریکن بزنس ڈے 2026 منانے کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے تحت 18 مارچ 2026 کو ریاست نیو یارک میں “پاکستانی۔امریکن بزنس جشن ڈے” کے طور پر منایا جائے گا، جس میں پاکستانی۔امریکی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد تاجروں اور کاروباری رہنماؤں نے اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نیو یارک کے ثقافتی تنوع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ریٹیل، مہمان نوازی، ٹیکنالوجی، مالیات، صحت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف اہم شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو نمایاں طور پر سراہا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط اقتصادی اور ثقافتی پل کا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ پاکستان اور نیو یارک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں قونصل جنرل احمد اتوزئی نے اسمبلی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر جیسیکا راموس نے پاکستانی۔امریکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیو یارک کی ترقی میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

سفیر  پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد پاک۔امریکہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو عملی اقتصادی نتائج میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان افرادی قوت، خصوصاً طبی اور تکنیکی شعبوں میں، نیو یارک کی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔