رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا
Web Desk
18 November 2025
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 60 رنز کا معمولی ہدف صرف چھٹے اوور میں حاصل کرلیا۔
دوحا میں ہونے والے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پاکستان شاہینز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ٹک نہ سکی اور پوری ٹیم 59 رنز پر سمٹ گئی۔
سید حیدر 20 اور محمد فرازدین 12 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھا سکے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد دانیال اور معاذ صداقت نے 2، 2 شکار کیے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے جارحانہ آغاز کیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر چھٹے اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔
معاذ صداقت نے 37 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ غازی غوری 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر معاذ صداقت کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026