LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

پاک بحریہ نے علاقائی خطرات کے باعث آپریشن محافظ البحرکا آغاز کردیا

Web Desk

9 March 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سمندری سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اہم بحری راستوں میں ممکنہ خلل کے پیش نظر پاک بحریہ سمندری تجارت کو درپیش کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشن محافظ البحر شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  اس اقدام کا مقصد قومی توانائی کی ترسیل کے بلا تعطل بہاؤ اور سمندری مواصلاتی راستوں کی حفاظت کویقینی بناناہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے اسکارٹ آپریشنز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ قریبی تعاون اور  رابطے میں انجام دیے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ موجودہ سمندری صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کی محفوظ اور  پرامن آمد و رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  چونکہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے انجام پاتی ہے، اس لیے اس آپریشن کا بنیادی مقصد اہم سمندری راستوں کو محفوظ  اور مستحکم  رکھنا ہے۔ اس وقت پاک بحریہ کے جہاز  دو تجارتی جہازوں کو  تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک بحریہ ابھرتے ہوئے سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے تحفظ اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔