LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے

پاک نیوی کے بحری بیڑے کا مسقط کا دورہ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا

Web Desk

11 January 2026

پاک نیوی کے بحری بیڑے نے عمان کے سلطان قابوس بندرگاہ کا باضابطہ دورہ کیا۔ بحری بیڑے میں پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر شامل تھے۔ عمانی حکام نے پاک نیوی کے بحری بیڑے کا شاندار استقبال کیا۔

دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے عمان کی رائل نیول قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، میری ٹائم سکیورٹی سنٹر کے کمانڈر، نیول بیس کے کمانڈر سید بن سلطان اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ شامل تھے۔

پاک نیوی کے جہازوں نے عمان کی رائل بحریہ کے جہاز ’خسب‘ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں بھی کیں۔ مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج میں تعاون کو مضبوط کرنا اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا تھا۔ بندرگاہی دورے اور مشترکہ مشقیں دونوں ملکوں کی نیول فورسز کے لیے معمول کا حصہ ہیں۔