پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں بڑا آپریشن، 130 ملین ڈالر مالیت کی 2 ہزار کلو آئس برآمد
Web Desk
19 November 2025
کراچی: پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 130 ملین ڈالرز مالیت کی آئس ضبط کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پی این ایس تبوک نے یہ کارروائی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران، سعودی عرب کی قیادت میں کام کرنے والی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی۔
آپریشن کے دوران ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کی تلاشی لی گئی، جس سے 2 ہزار کلوگرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق یہ گزشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کا تیسرا مسلسل کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن ہے، جو سمندروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بحریہ کی موثر کارروائیوں کا ثبوت ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں ہر طرح کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026
سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ
29 September 2026
کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی
29 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026