ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرااتوار کو ہوگا، بارش کی انٹری کا خدشہ
Web Desk
14 February 2026
انتظارکی گھڑیاں ختم۔ کرکٹ کی دنیا کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوارکو ہوگا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا اہم میچ سری لنکن دارالحکومت کولمبوکے پریماداسااسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔تاہم ہفتے کو دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثرہوا۔ اور اب کرکٹ کے دیوانوں کےلیے بری خبریہ ہے کہ غیر متوقع موسم کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کولمبومیں کم دباؤ کانظام بن رہاہے جس کے باعث اتوار کو بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے دن کے آغاز میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ درجہ حرارت تقریباً 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
تاہم دوپہر کے دوران مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ بارش کے امکانات 50 سے 70 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔
پاک بھارت میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے اورپاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 شروع ہونا ہے، لیکن کچھ موسمی ماڈلز کے مطابق میچ کےآغاز سے پہلے شدید بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹاس میں تاخیر یا میچ کے اوورز کم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
کچھ پیش گوئیاں کولمبو میں رات 8 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری کی نشاندہی کرتی ہیں، تاہم رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا.
متعلقہ عنوانات
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
26 August 2026
خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی
26 August 2026
حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب
26 August 2026