LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

پاک افغان سرحد میدانِ جنگ بن گئی؛ حملوں میں تیزی، دونوں جانب سے ہلاکتوں کے دعوے

Web Desk

27 February 2026

پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 133 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جوابی کارروائی میں 55 پاکستانی اہلکاروں کی اموات اور متعدد چیک پوسٹس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کابل اور قندھار سمیت مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں، تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ ان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ برقرار ہے اور فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔