LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک

افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ

Web Desk

25 February 2026

پاک افغان سرحد پر طورخم اور تیراہ کے مقامات پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں سرحد کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ پاکستانی حدود میں تمام جوان محفوظ رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا، مشرف زیدی نے ‘ایکس’ پر جاری بیان میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ فی الوقت سرحدی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔