قونصل جنرل کی قاری صداقت علی سے ملاقات، “پیغامِ پاکستان” کے ذریعے امن کے فروغ پر تبادلہ خیال
Web Desk
29 March 2026
پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے معروف مذہبی اسکالر قاری سید صداقت علی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قاری صداقت علی نے اپنے پروگرام “پیغامِ پاکستان” کے اغراض و مقاصد اور اس کے دائرہ کار سے قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام معاشرے میں امن، اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
قاری صداقت علی کے مطابق پروگرام کے ذریعے مثبت مکالمے کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک تعمیری قومی بیانیہ تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں میں شعور، برداشت اور مثبت سوچ کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مثبت اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026