مسافروں کو نامناسب سہولیات اور سامان کی ترسیل میں تاخیر، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ
Web Desk
26 September 2026
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے مسافروں کو نامناسب سہولیات کی فراہمی اور پروازوں کی آمد کے بعد سامان کی ترسیل میں تاخیر پر قومی ایئرلائن (PIA) کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پی آئی اے کو اس حوالے سے باضابطہ حکمنامہ موصول ہو چکا ہے جس میں 25 ستمبر تک مکمل جرمانہ ادا کرنے کا حتمی حکم دیا گیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق پی آئی اے وارننگ کے باوجود جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دستاویزات اور ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو یہ جرمانہ آپریشنل بے ضابطگیوں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کے دوران تاخیر کے باعث برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مجموعی جرمانے کا بڑا حصہ یعنی صرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو 70 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہوا ہے، جبکہ اکیلے لاہور ایئرپورٹ پر بھی قومی ایئرلائن کو 14 لاکھ 85 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پی آئی اے حکام نے سامان کی تاخیر کا سارا ملبہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی پر ڈال دیا ہے۔ پی آئی اے کے جنرل مینجر ٹریفک طارق مجید کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی اے اے کی کنویئر بیلٹ اور اسکینرز مناسب حالت میں نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا سامان تاخیر کا شکار ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ متعدد پروازوں کے بیک وقت اترنے اور پی اے اے کی آپریشنل کیپیسٹی میں کمی کے باعث بھی سامان کی بروقت ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ادھر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے جرمانے معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں اور دیگر ایئرلائنز پر بھی جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان جرمانوں کو کم یا ختم کروانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت کی جارہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
27 September 2026
پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
27 September 2026
اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا
27 September 2026
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد
27 September 2026
حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم
27 September 2026
پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز
27 September 2026
ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
27 September 2026