LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

ہماری لیڈر شپ کو سات کیسوں میں سزا ہوئی ہے,بیرسٹر گوہر علی

Web Desk

20 December 2025

تحریک تحفظ آئین کانفرنس کے پہلے روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی قیادت کو سات مختلف کیسوں میں سزائیں دی جا چکی ہیں اور عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ خان کب باہر آئیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی مانگی گئی، تاہم ہم نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ہی کوئی تحریری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان یہ کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ہمارا مینڈیٹ درست نہیں تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں لیکن پارلیمان میں صرف 14 جماعتیں موجود ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت آزادی سے ملاقات کے حق پر بھی قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ سزا بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے اقدامات اٹھائے تو باہر جانے والے ججز واپس آ جائیں گے اور 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم واپس ہوں گی۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق تحریک انصاف نے 180 نشستیں جیتی تھیں لیکن 91 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھنا پڑا، اس کے باوجود بھی پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں جو بھی فیصلے کیے جائیں گے، تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔