علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد
Web Desk
17 December 2025
یو کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی و تحقیقی شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
سمٹ میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی اور تعلیم، تحقیق اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انٹرنیشنل ایجوکیشن سمٹ میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز، اسکالرز اور اکڈمیک ماہرین نے شرکت کی، جنہوں نے جدید تعلیمی رجحانات، تحقیق کے نئے مواقع اور عالمی سطح پر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے سے متعلق خیالات کا تبادلہ کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی سمٹس تعلیمی شعبے میں جدت، تحقیق اور بین الاقوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026