کراچی میں جیولر شاپ کا صفایا کرنے والے 6 ملزم گرفتار
Web Desk
18 February 2026
کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جیولر شاپ کا صفایا کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران تقریباً 31 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کی منصوبہ بندی چھ ماہ تک کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق 15 سال سے دکان پر تعینات گارڈ نے مبینہ طور پر واردات کا منصوبہ بنایا، جبکہ اس میں چند کاریگر بھی شامل تھے۔ ملزمان نے سنار کی دکان کی عقبی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو کر واردات کی۔گرفتار ملزمان میں ملازم عامر، ریاض اور فرخ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ویلڈنگ مشینیں اور دیگر آلات برآمد کر لیے ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واردات میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026