LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

17 February 2026

اپوزیشن اتحاد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت کے معاملے پر دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں ملتی، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی تک ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی رسائی یقینی بنانے کے لیے رابطوں میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہونا چاہیے، تاہم پی ٹی آئی کے چند ارکان کے سوا اکثریت نے دھرنا ختم کرنے کی رائے بھی دی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس اور خیبرپختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی کا دھرنا تاحال جاری ہے۔