آپریشن غضب للحق: 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں: عطا تارڑ
Web Desk
6 March 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن “غضب للحق” کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں 62 مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
21 July 2026
کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
21 July 2026
نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
21 July 2026
قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ
21 July 2026
فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے: شرجیل میمن
21 July 2026
انمول پنکی کا دوران تفتیش منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف
21 July 2026
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
21 July 2026