LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر امریکی صدر کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں: ابراہیم عزیزی پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، عسکری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ٹرمپ کی ایک لاکھ ڈالر H-1B ویزا فیس غیر قانونی ہے، امریکی جج کا فیصلہ اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 5 افراد شہید، کئی زخمی پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے ایران کے خلاف کشیدگی بڑھائی تو اسرائیل خود کو تنہا پائے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت سازی کا امکان، پاور شیئرنگ فارمولا طے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاع کیلئے 2665 ارب روپے رکھنے کی تجویز

اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

Web Desk

12 May 2026

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک’ کی تیل کی پیداوار میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق، اپریل کے مہینے میں تیل کی مجموعی پیداوار 2 کروڑ بیرل یومیہ سے بھی کم ہوکر محض 8 لاکھ 30 ہزار بیرل رہ گئی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر کویت پر پڑا جہاں اپریل کے دوران خام تیل کی برآمدات صفر رہیں۔ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی پیداوار گر کر 70 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عراق کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اس بحرانی صورتحال کے باوجود متحدہ عرب امارات وہ واحد خلیجی ملک رہا جس کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جبکہ وینزویلا اور لیبیا کی پیداوار میں بھی اپریل کے دوران بہتری ریکارڈ کی گئی۔ تیل کی پیداوار میں اس غیر معمولی کمی نے عالمی منڈی میں توانائی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔