LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی

کارگو جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

Web Desk

26 June 2026

مسقط: عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں ایک کارگو (مال بردار) جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل (میزائل یا ڈرون) حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یکدم 2 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ عمان کے ساحل سے ساڑھے 7 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل نے جہاز کے اگلے حصے کو نشانہ بنایا جس سے اسے نقصان پہنچا۔ اس بحری حملے کے نتیجے میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.52 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے کے بعد 75.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت 1.58 ڈالر (2.3 فیصد) بڑھ کر 71.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ تیزی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز ہی خام تیل کی قیمتیں گر کر 27 فروری کے بعد کی اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، تاہم اس تازہ حملے نے خطے میں سمندری تجارتی راستوں کی سیکیورٹی اور تیل کی مارکیٹ میں دوبارہ سنسنی پھیلا دی ہے۔