LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

آبنائے ہرمز کشیدگی: امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ

Web Desk

16 March 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت دو فیصد اضافے کے ساتھ 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بڑی تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیورون، ایکسون اور کونوکو فلپس کمپنیوں کے سربراہوں نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا بھر سے تاحال واضح ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ جاپان نے بھی اس علاقے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔