بھارت میں چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6 زخمی
Web Desk
10 January 2026
بھارت کے اوڈیشہ میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کا شکار 9 سیٹوں والا چارٹرڈ طیارہ پائلٹ سمیت 6 افراد کو لے کر بھونیشور سے راؤرکیلا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک حادثے کا شکار ہوا اور راؤرکیلا کے رگھوناتھ پلی علاقے میں جالدا اے بلاک کے قریب گر گیا۔
فوری کارروائی کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد کو محفوظ طور پر نکال لیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 4 مسافر اور 2 پائلٹ شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا گیا۔
حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں طیارے کے اگلے حصے کی شدید تباہی اور ٹوٹے ہوئے پنکھوں کے آثار واضح ہیں۔ بھارتی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق طیارہ تقریباً 4 سے 5 کلومیٹر پرواز کے بعد تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوا۔
حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ جانچ کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ واقعے کے پس منظر کو واضح کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026