نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Web Desk
31 December 2025
نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی آج یکم جنوری 2026 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ زہران ممدانی نیو یارک سٹی کی تاریخ میں پہلے میئر ہوں گے جو قرآنِ کریم پر حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز زہران ممدانی سے حلف لیں گے، جبکہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے بھی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس موقع پر متعدد ارکانِ کانگریس اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ایشیائی نژاد زہران ممدانی رواں سال نومبر کے اوائل میں نیو یارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے صدارتی حمایت کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دے کر ایک بڑی سیاسی کامیابی حاصل کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے میئر کے انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوئی، جہاں 2001 کے بعد سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جو عوامی دلچسپی اور سیاسی شعور کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026