وزیر داخلہ کی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت کیا
Web Desk
10 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ، ویزا فراڈ کے نتیجے میں انتقال کر جانے والی طالبہ لائبہ اعجاز کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان اور والدین سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لائبہ اعجاز کے والد نے وزیر داخلہ کو دھوکہ دہی کی تمام تفصیلات اور پیش آنے والے دردناک واقعات سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متاثرہ والدین کو مکمل تعاون اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے خود ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اورانہیں کیفرِ کردار تک پہنچانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کیس وفاقی حکومت اور تمام تحقیقاتی اداروں کے لیے ایک بڑا “ٹیسٹ کیس” ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے (FIA) دونوں مل کر تفتیش کر رہی ہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات سے ملک میں انسانی اسمگلنگ اور جعلی ویزا ایجنٹوں کے نیٹ ورک میں واضح کمی آئی ہے اور اس کیس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں: شوکت یوسفزئی
11 October 2026
ویب ڈیسک Time 10 اکتوبر ، 2026 Facebook Twitter دنیا فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 October 2026
پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول
10 October 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پسندیدہ عدالتی نامزدگیوں پر مفاہمت
10 October 2026
عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2 لاکھ پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہ پہنچ سکے
10 October 2026
برطانیہ: سابق وزیر اعظم اسٹارمر کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں باحجاب خاتون کامیاب
10 October 2026
سعودی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی
10 October 2026
پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
10 October 2026