شمالی کوریا کو امریکا تک مارکرنےوالے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ
Web Desk
29 March 2026
شمالی کوریا نے امریکی سرزمین تک مار کرنے والے نئے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئے طاقتور راکٹ انجن کے تجربے کامشاہدہ کیا، شمالی کوریا اب ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہے، ٹھوس ایندھن والے انجن سے لیس میزائل اب تیزی سے فائر ہو سکیں گے۔
کورین سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس جدید راکٹ انجن کا زمینی تجربہ کیا گیا، جو شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام میں ایک اور نمایاں قدم سمجھا جا رہا ہے، اس نوعیت کے انجن بین البراعظمی بیلسٹک میزائ کی تیاری میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹھوس ایندھن والے انجنوں کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں کم تیاری کے ساتھ فوری طور پر لانچ کیا جا سکتا ہے، جس سے میزائل حملوں کی رفتار اور مؤثریت میں اضافہ ہوتا ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ نئے پانچ سالہ قومی دفاعی منصوبے کا حصہ ہے، تاہم اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ گزشتہ برس ستمبر کے بعد یہ پہلا باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہائی تھرسٹ انجن ٹیسٹ ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق حالیہ تجربے میں انجن نے 2,500 کلو نیوٹن تک تھرسٹ پیدا کیا، جو اس سے قبل رپورٹ کیے گئے 1,971 کلو نیوٹن سے زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا اشارہ ہے کہ شمالی کوریا دنیا بھر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل حاصل کرنے کے عزم پر قائم ہے، زیادہ طاقتور انجن میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت بھی بڑھاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026
سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
4 October 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
4 October 2026
یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں
4 October 2026