LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں 30 روزہ قومی جشن کا آغاز، اماراتی پرچم، ثقافت اور ورثے کے رنگ نمایاں ہوں گے امارات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سالانہ حکومتی مقابلہ شروع ایران کے جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات کراچی میں گاڑی میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، وحشیانہ تشدد آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت 343 ٹن انسانی امداد امارات سے غزہ روانہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں بات چیت تیز ہو گئی: ایرانی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کے سخت خلاف ہیں، جے ڈی وینس ایپک سربراہی اجلاس میں صدر پوتن اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تیاریاں جاری، کریملن مغربی ممالک زوال کا شکار، روس کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سرگئی شوئیگو ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 7 اور 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی: بیرسٹر سلمان صفدر ڈیزل 7 روپے 76 پیسے اور پٹرول 3 روپے 40 پیسے فی لٹر سستا مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کو خصوصی اختیارات دے دیے

کراچی میں گاڑی میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، وحشیانہ تشدد

Web Desk

2 November 2026

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈبل کیبن گاڑی (ڈالے) میں سوار بااثر افراد کی جانب سے ہرزہ سرائی، فیملی کے سامنے بدتمیزی اور ایک شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گاڑی میں سوار ان افراد نے بیوی اور معصوم بچوں کے سامنے کار ڈیلر کو روڈ پر مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس لرزہ خیز واقعے کا مقدمہ سر سید تھانے میں متاثرہ شہری عبد المتین کی مدعیت میں باضابطہ طور پر درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مدعی مقدمہ عبد المتین اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی کار پر سوار ہو کر گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ڈبل کیبن ڈالے میں سوار نامعلوم اور بااثر افراد نے ان کی گاڑی زبردستی رکوائی اور باہر نکال کر ان پر تشدد شروع کر دیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ تشدد کرنے والے ان افراد کو اچھی طرح پہچانتے ہیں اور یہ تمام ملزمان ان ہی کے علاقے کے رہائشی ہیں۔

متاثرہ شہری نے انتہائی دلخراش انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف ان پر ہاتھ اٹھایا بلکہ دورانِ تشدد ان کی اہلیہ کا دوپٹہ بھی کھینچا، جس سے فیملی شدید صدمے سے دوچار ہوئی، جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا بھی والد پر تشدد اور اس خوفناک منظر کو دیکھ کر بری طرح ڈر گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔