LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم، پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا: صدر آصف زرداری

نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ، نشے میں دھت ڈرائیور فرار؛ اداکارہ اسپتال منتقل

Web Desk

20 December 2025

بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا میں مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔ اسی دوران تیز رفتار گاڑی نے ان کی کار کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی ایک سائیڈ سے بری طرح تباہ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق نورا فتحی پچھلی نشست پر بیٹھی تھیں اور اچانک تصادم کے باعث ان کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر خون میں لت پت حالت میں اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تشخیص کے مطابق نورا فتحی کے سر میں چوٹیں آئی ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی اسکین کیا۔ طبی ماہرین نے تصدیق کی کہ اداکارہ کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

حادثے کے بعد سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کا ذمہ دار نشے میں دھت ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

تاہم حیران کن طور پر نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے سخت آرام کے مشورے کے باوجود اسپتال سے ڈسچارج ہو کر سیدھا کنسرٹ میں جانے کا فیصلہ کیا اور اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 کے اسٹیج پر پرفارم کیا۔

نورا فتحی کی اس پیشہ ورانہ وابستگی اور جرات پر مداحوں نے انہیں ’آئرن لیڈی‘ کا خطاب دیا۔ حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ذرا سی تاخیر معاملے کو مزید سنگین بنا سکتی تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس نورا فتحی کے لیے کامیابیوں کا سنہرا دور ثابت ہو رہا ہے۔ وہ امریکا کے معروف جمی فالن شو میں بھی اپنی پرفارمنس سے دھوم مچا چکی ہیں، جبکہ اداکاری کے میدان میں ساؤتھ انڈین فلموں ’کنچنا 4‘ اور ’کے ڈی: دی ڈیول‘ میں اپنی موجودگی کا احساس دلا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی نئی ویب سیریز ’دی رائلز‘ بھی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔